ملتان میں رشوت خور انسپکٹر رنگے ہاتھوں پکڑا گیا

08:08 PM, 2 Apr, 2021

ملتان ، رشوت خور انسپکٹر کو اینٹی کرپشن کی ٹیم نے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ۔ مقدمہ درج کرکے حوالات میں بند کردیا گیا ۔ 

تفصیلات کے مطابق  اینٹی کرپشن کی  ٹیم نے ملتان میں رشوت خور انسپکٹر کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ملزم کی رشوت لیتے اور اینٹی کرپشن ٹیم کے چھاپے کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی ہے، جس میں ملزم کو 10 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

اینٹی کرپشن حکام کے مطابق ملزم قمر عباس میونسپل کمیٹی خوشاب میں تجاوزات انسپکٹر ہے   ۔ اینٹی کرپشن حکام کا کہنا ہے  کہ ا نسپکٹر قمر عباس کو ٹریپ ریڈ کر کے گرفتار کیا گیا۔ ملزم نے دس ہزار روپے رشوت وصول کی۔ اور اینٹی کرپشن ٹیم نے موقع پر ملزم سے پانچ پانچ ہزار والے نشان زدہ دو نوٹ برآمد کر لئے، ملزم کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی موجودگی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن عاطف شوکت نے گرفتار کیا۔

مزیدخبریں