رمضان المبارک میں مسجد نبوی میں بچوں کے داخلے پر پابندی عائد

06:15 PM, 2 Apr, 2021

مدینہ ، کورونا وائرس  کے  پیش نظر رمضان المبارک میں بچوں کی مسجد نبویﷺ میں داخلے پر پابندی عائد کردی گئی

تفصیلا ت کے مطابق مسجد نبویﷺ انتظامیہ  نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں 15 سال سے کم عمر بچوں کو  مسجد نبویﷺ میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔

  انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تراویح کی نماز کا وقت بھی معمول سے نصف کر دیا گیا ہے اور نماز کے 30 منٹ بعد مسجد نبوی کے دروازے بند کر دیے جائیں گے۔

انتظامیہ کے مطابق رواں سال بھی اعتکاف معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ مسجد میں اجتماعی افطار کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔

خیال رہے کہ حرمین انتظامیہ کے مطابق حرمین شریفین (مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ) میں رمضان کے دوران اجتماعی افطار واعتکاف پر پابندی برقرار رہے گی۔

گزشتہ سال کورونا کے باعث حرمین شریفین میں رمضان کے دوران اجتماعی افطار اور اعتکاف پر پابندی لگائی گئی تھی۔

مزیدخبریں