تیز ہوا کے باعث بی آرٹی سٹیشن کی چھت کی سیلنگ اکھڑ گئی

06:04 PM, 2 Apr, 2021

پشاور،  بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آرٹی) کے اسٹیشن کی سیلنگ اور سائن بورڈ تیز ہوا سے اکھڑ گئے ۔ 

تفصیلات کے مطابق بی آر ٹی کے مال آف حیات آباد اسٹیشن نمبر 25 کی سیلنگ تیز ہوا کے باعث اکھڑ گئی جب کہ الیکٹریکل سائن بورڈز کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

 پشاور میں غیر معمولی تیز ہوائیں چلنے کا آج چوتھا روز ہے  جس کے سبب پشاور کے بیشتر علاقوں میں بجلی کی ترسیل کا نظام بھی شدید متاثر ہوا ہے۔

پشاور میں بی آر ٹی بس سروس کو اکثر مسائل کا سامنا رہتا ہے۔ قبل ازیں بی آر ٹی بس صدراسٹیشن پراچانک بند ہو گئی تھی۔بس کے دروازے بھی نہ کھل سکے اور مسافر انتظامیہ کو آوازیں دیتے رہے۔ بس اسٹارٹ نہ ہونے پر مسافروں کو اتار دیا گیا تھا۔

ترجمان ٹرانس پشاور محمد عمیر کا اس بابت کہنا تھا کہ بس میں تکنیکی فالٹ تھا جس کو فورا ٹھیک کرلیا گیا۔

اس سے قبل بی آر ٹی بس چلتے چلتے ایک بار پھر جواب دے گئی تھی اور بورڈ بازارکے قریب خراب ہو گئی تھی۔ 

بی آر ٹی بس میں خرابی کے باعث مسافروں کو اتار کردوسری بس میں سوار کیا گیا اور خراب بس کوکرین کے ذریعے  چمکنی ڈپو منتقل کر دیا گیا تھا۔ 

گزشتہ برس دسمبر میں بی آر ٹی بس چلتے چلتے تہکال اسٹیشن کے قریب رک گئی تھی جس کے سبب سروس جزوی طور پر معطل ہوگئی تھی۔

مزیدخبریں