معروف اداکارہ اور ماڈل صبا قمر نے بلاگر عظیم خان سے شادی سے انکار کردیا۔ اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو شادی کا فیصلہ واپس لینے کی اطلاع دی اور ان سے تعاون کی درخواست بھی کی۔
صباقمر نے انسٹاگرام پرایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کہا ،مجھے ایک اہم اعلان کرنا ہے اور وہ یہ ہے کے بہت ساری ذاتی وجوہات کی بنا پر ،میں نے عظیم خان سے شادی کا فیصلہ منسوخ کردیا ہے۔
اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کے میں اور عظیم اب شادی نہیں کر رہے ہیں،امید ہے کے آپ لوگ بھی میرے فیصلے کی حمایت کریں گے جس آپ نی ہمیشہ میرا ساتھ دیا ہے اورمیرا خیال ہے کے تلخ حقیقتوں کے ادراق میں دیر نہیں ہوئی۔
صبا قمر کا کہنا تھا کہ میں ایک اور چیز واضع کردینا چاہتی ہوں کہ میں اپنی زندگی میں عظیم سے کبھی نہیں ملی،ہم صرف فون پر ایک دوسرے سے رابطے میں رہے، یہ میرےلیے بہت مشکل وقت ہے لیکن ہم سب جانتے ہیں کے گزر جائے گا۔
خیال رہے کے اداکارہ صبا قمر نے حال ہی میں تصدیق کی تھی کہ وہ بلاگر سے شادی کرنے والی ہیں۔
تاہم ہم سفر کے انتخاب اور شادی متعلق کیےگئے اعلان پر جہاں صباقمر کے مداحوں کی جانب سے ان کے اور ان کے ہونے والے شوہر کےلیے نیک خواہشات کا اظہار کیاگیاتھا۔ وہیں دوسری طرف اداکارہ کی ایک مداح نی انسٹاگرام اسٹوریز کے زریعے ان کے ہونے والے شوہر عظیم خان پر زیادتی اور قتل کی دھمکیوں کے الزام عائد کیےتھے۔