اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے بھارت کے ساتھ تعلقات سے متعلق اجلاس آج بلا لیا ہے ۔ اجلاس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزارت خارجہ کے دیگر متعلقہ حکام کو بھی طلب کیا گیا ہے۔ بھارت سے تعلقات کس حد تک ہوں گے۔ فیصلہ بریفنگ کے بعد کیا جائے گا۔
دوسری طرف بھارت سے تجارت کے معاملے پر کابینہ کی ذیلی کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے ارکان کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ وفاقی کابینہ نے بھارت سے چینی اور کاٹن کی درآمد سے متعلق ای سی سی کا فیصلہ ملتوی کیا تھا۔
وفاقی وزیر برائے خزانہ حماد اظہر کی زیرِ صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا تھا جس کے دوران بھارت سے روئی اور چینی کی درآمد کی اجازت کی سمری پیش کی گئی تھی جس پر ای سی سی کی جانب سے بھارت سے کاٹن، یارن اور 5 لاکھ میٹرک ٹن تک چینی درآمد کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔