کورونا 61 سے 70 سال کی عمر کے افراد کیلئے مہلک ترین قرار

کورونا 61 سے 70 سال کی عمر کے افراد کیلئے مہلک ترین قرار
کیپشن: کورونا 61 سے 70 سال کی عمر کے افراد کیلئے مہلک ترین قرار
سورس: file

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کی تیسری لہر کی تباہ کاریاں جاری ہیں۔ گزشتہ روز مہلک وائرس سے 83  جاں بحق ہوئے۔  اموات کی مجموعی تعداد 14ہزار613 ہوگئی۔ کورونا کی وجہ سے سب سے زیادہ اموات 61 سے70 سال کی عمر کے افراد کی ہوئیں۔

این سی او سی کی طرف سے جاری اعدادو شمار کے مطابق کورونا سے اب تک ایک سال سے10 سال کی عمر کے 40 بچوں کا انتقال ہوا۔ 11سے 20 سال کی عمر کے 136 بچے اور نوجوان کورونا کی وجہ سے جاں بحق ہوا۔ 

21 سے 30 سال کی عمر کے 359 افراد کورونا سے انتقال کرچکے  ہیں۔ 31 سے 40 سال کی عمر کے 769 افراد کورونا سے زندگی کی بازی ہار گئے۔  41 سے50 سال کی عمر کے ایک ہزار 853 افراد  جان سے گئے ۔

51 سے 60 سال کی عمر کے 3 ہزار 666 افراد کا کورونا سے انتقال ہوچکا ہے۔  61 سے 70 سال کی عمر کے 4 ہزار 131 افراد کی کورونا جان لے گیا۔ 71سے 80 سال کی عمر کے 2 ہزار 604 افراد کورونا سے انتقال کرچکے ہیں۔ 

این سی او سی کا کہنا ہے کہ 81 سے 90سال کی عمر کے 856 افراد کورونا سے جاں بحق ہوئے ۔ کورنا نے  91سال کی عمر سے اوپر کے 118افراد کی جان لی۔