گھوسٹ ملازمین کو نکالنے پر ایم ایس سروسز ہسپتال پر حملہ

04:24 PM, 2 Apr, 2020

 لاہور کے سروسز اسپتال میں بعض افراد کی جانب سے ایم ایس آفس پر حملے کے بعد ہسپتال میں تورپھوڑ کی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور کے سروسزہسپتال کی انتظامیہ کے مطابق ہسپتال کے ایم ایس پر بعض افراد کی جانب سے حملہ کیا گیا جس پرہسپتال کے عملے نے ایم ایس ڈاکٹر افتخارکو بچایا۔لاہور کے سروسز ہسپتال کی انتظامیہ کے مطابق حملہ آوروں کی ایم ایس کو سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔

ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایم ایس نے دو گھوسٹ ملازم بھائیوں کو نوکری سے نکالا تھا، دوبھائیوں میں سے ایک وکیل تھا اور دوسرا ملازم ایک ڈاکٹرکے گھر کام کرتاتھا۔ہسپتال انتظامیہ کے مطابق دونوں بھائی کئی ماہ سے تنخواہ وصول کررہے تھے۔

مزیدخبریں