اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدامات کی مذمت کرتا ہے اور کورونا وبا پھیلنے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں عالمی برادری کی توجہ زیادہ ہونی چاہیے۔
پاکستان نے بھارتی مکروہ چہرے کو ایک مرتبہ پھر بے نقاب کرتے ہوئے عالمی برادری کو یاد دلایا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں کورونا وائرس کے بعد صورتحال مزید ابتر ہو گئی ہے، 5 اگست 2019 کے بعد سے کشمیر میں بھارتی اقدامات سلامتی کونسل اور پاک بھارت معاہدوں کی خلاف ورزی ہیں۔ عالمی برادری بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب بدلنے سے روکے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کی حیثیت بدلنے کا بھارتی اقدام غیر قانونی ہے، پاکستان بھارتی ریاست دہشت گردی اور کشمیریوں پر بھارتی فوج کے مظالم بے نقاب کرتا رہے گا۔