اسلام آباد :ہائیر گروپ کی جانب سے دو لاکھ سرجیکل ماسکس حکومت پاکستان کے حوالے کردئیے گئے۔
زلمی فاﺅنڈیشن کی جانب سے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ کا چیک جمع کرادیا گیا، پرائم منسٹر ہاوس اسلام آباد میں پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کو چیک پیش کیا۔
ہائیر گروپ کی جانب سے دو لاکھ سرجیکل ماسکس بھی حکومت پاکستان کے حوالے کردئیے گئے ہیں۔وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے زلمی فاﺅنڈیشن اور جاوید آفریدی کے جذبے کو سراہا اور کہا کہ اس مشکل وقت میں ہم سب مل کر ہی کورونا وائرس کے خلاف کامیاب ہوسکتے ہیں۔
پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے کہا حکومت اور مل کر مشترکہ کوششوں سے کورونا وائرس کو شکست دے سکتے ہیں۔جاوید آفریدی نے اپیل کی کہ تمام مخیر حضرات وزیر اعظم کے کورونا ریلیف فنڈ میں دل کھول کر عطیات دیں۔