لاہور :مسلم لیگ ق کے رہنما اور سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ نے کہاہے کہ تبلیغی جماعت سے کوئی ظلم وزیادتی برداشت نہیں کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق سپیکر پنجاب اسمبلی نے مطالبہ کیا ہے کہ تبلیغی جماعت کے جن لوگوں کو تھانوں میں بند کیا گیا ہے، انہیں فوری رہا کرکے تبلیغی مراکز میں منتقل کیا جائے اور ان کے راشن اور دوسری سہولتوں کا بندوبست کیا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ تبلیغی جماعت پ±رامن ضرور ہے لیکن لاوارث نہیں، تبلیغی جماعت سے کوئی ظلم وزیادتی برداشت نہیں کی جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ تبلیغی جماعت کے ارکان کے ساتھ برے برتاو¿ پر دکھ ہوا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز رائے ونڈ تبلیغی مرکز سے 27 افراد میں کورونا وائرس مثبت آنے پر پورے قصبے کو مکمل لاک ڈاو¿ن کردیا گیا تھا اور میڈیکل اسٹورز سمیت تمام دکانیں بند کرکے شہریوں کو گھروں سے نہ نکلنے کی ہدایت کی گئی تھی۔جس کے بعد تبلیغی جماعت کی مرکزی شوریٰ نے حکومت سے مشاورت کے بعد اجتماعات، تبلیغ کا عمل اور نقل و حرکت بھی روک دی ہے۔