رائے ونڈ میں 2100 افراد قرنطینہ میں ہیں، یاسمین راشد

11:41 AM, 2 Apr, 2020

لاہور: پنجاب کی وزیرِ صحت یاسمین راشد کہتی ہیں کہ کورونا وائرس کے خدشے کے پیشِ نظر رائے ونڈ میں 2100 افراد قرنطینہ میں ہیں۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ رائے ونڈے میں 41 افراد کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔

وزیرِ صحت پنجاب یاسمین راشد نے مزید بتایا کہ پنجاب کے علاقے کالا شاہ کاکو میں 8 سو سے 9 سو افراد کورونا کے خدشے کے پیشِ نظر قرنطینہ میں ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں پر ملیریا کی دوا کا تجربہ کرنا چاہتے ہیں، تاہم عوام خود سے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ادویات استعمال نہ کریں۔

واضح رہے کہ لاہور کے نواحی قصبے رائے ونڈ سٹی میں واقع تبلیغی مرکز کے کئی افراد میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد پورے علاقے کو قرنطینہ قرار دیا جا چکا ہے۔

رائیونڈ میں مکمل لاک ڈاؤن ہے، میڈیکل اسٹورز کے سوا تمام دکانیں بند کر کے شہریوں کو گھروں سے نہ نکلنے کی ہدایت کی گئی ہیں۔

مزیدخبریں