پاکپتن : پاکستانی شہری محمد فیاض کی اپنا جہاز تیار کرنے پر پذیرائی تو ایک طرف سرکاری اداروں نے اس کے جہاز کو ہی ضبط کر لیا ہے ، محمد فیاض کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے انصاف کی اپیل کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکپتن کے علاقے عارف والا کے رہائشی محمد فیاض نے رات دن ایک کر کے اپنا جہاز تیار کیا تھا جیسے ہی مقامی پولیس کے علم میں آیا کہ محمد فیاض نے جہاز تیار کیا ہے تو اس کو حراست میں لے لیا گیا۔
محمد فیاض کی پذیرائی تو ایک طرف مقامی عدالت نے محمد فیاض کو جرمانہ کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دے دیا جبکہ اس کے جہاز کو بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے ۔
محمد فیاض نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور پاک فوج سے اپیل کی ہے کہ وہ اس کے جہاز کو فوری طور پر پولیس کے قبضے سے آزاد کرائیں تاکہ وہ ایک مرتبہ پھر سے اپنی سرگرمیاں شروع کر سکے ، واضح رہے کہ محمد فیاض ایک انجینئر ہے اور اس نے انتہائی محنت سے جہاز کو تیار کیا ہے ۔