کینسر میں مبتلا بالی وڈ اداکار عرفان خان کی طویل عرصہ بعد بھارت واپسی

06:46 PM, 2 Apr, 2019

ممبئی:  معروف بالی وڈاداکار عرفان خان کی کینسر کے باعث فلم انڈسٹری سے دوری کے بعد دوبارہ انٹری ۔  

بھارتٰی میڈیا کہ مطابق ،52  سالہ اداکار عرفان خان کینسر کے عارضے میں مبتلا ہونے کے باعث لندن میں زیرعلاج تھے اور ڈاکٹرز ان کی صحت کے حوالے سے کافی تشویش کا شکار تھے .

تاہم کل انہیں واپس بھارت ائر پورٹ پر دیکھ کر ان کے مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی،اور ان کی بہتر صحت کو دیکھ کر وہاں موجود مداحوں نے اطمینان کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ وہ اپنی نئی فلم "ہندی میڈیم" کی عکس بندی کے لئے واپس بھارت پہنچے ہیں فلم  میں ان کے مقابل اداکارہ کرینہ کپور ہیں۔

مزیدخبریں