وفاقی کابینہ کا اجلاس : انڈین پریمئیر لیگ کی نشریات دکھانے پر پابندی کا فیصلہ

05:55 PM, 2 Apr, 2019

اسلام آباد: وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں غربت کے خاتمے کیلئے نئی وزارت کے قیام کی منظوری دیدی گئی۔ 

 

تفصیلات کے مطابق ، دارالحکومت اسلام آباد میں وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدرات وفاقی کابینہ کا  اجلاس  ہوا جس میں کیے گئے فیصلوں سے متعلق میڈیا کو آگاہ کرتے ہوئے وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری نے کہا  کہ بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کا نام تبدیل نہیں کیا جا رہا بلکہ  اس کے علاوہ بھی سماجی بہبود کے لیے کئی نئے پروگرام شروع کر رہے ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ کابینہ نے غربت کے خاتمے کیلئے نئی وزارت کے قیام کی منظوری دیدی ہے۔ سستا گھر سکیم کا بھی جلد افتتاح ہو رہا ہے جبکہ احساس کے نام سے پروگرام کا آغاز کیا جائے گا۔

 

فواد چودھری نے کہا کہ انڈین پریمئیر لیگ کی نشریات دکھانے پر پابندی کے فیصلہ کیا گیا ،  سیاسی معاملات کی وجہ سے کھیلوں  کو متاثر نہیں ہونا چاہیے لیکن بھارت کی جانب سے ایسا رویہ رکھا گیا تو مجبورا  ہمیں بھی یہ فیصلہ لینا پڑا ، بھارتی ٹیم نے حد ہی کر دی اور فوجی کیپ پہن کر میچ کھیلا۔ بھارت کے اس رویے کا پوری دنیا میں مذاق اڑایا گیا۔

 

وزیر اطلاعات  نے کہا کہ پاکستان کی معیشت مستحکم ہو رہی ہے۔ ملکی معشیت زیادہ مشکل وقت میں نہیں، انشا اللہ بہتر وقت آنے والا ہے۔  رمضان المبارک  میں کم سے کم لوڈشیڈنگ  کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ عوام کو عبادات میں مشکلات کا سامنا نہ ہو ۔ 

 

مزیدخبریں