شاہ محمود اور جہانگیر ترین پارٹی کے سینیئر رہنماء ، کابینہ ارکان بیان بازی سے بعض رہیں ، وزیر اعظم

05:24 PM, 2 Apr, 2019

 اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین تنازع پر پارٹی ارکان کو بیان بازی سے روک دیا ہے اور  کہاکہ  پارٹی کے اندرونی اختلافات کا اظہار میڈیا پر کرنا مناسب نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق ، وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران شاہ محمود قریشی اور جہانگیر خان ترین کے درمیان تنازع پر  بات ہوئی، جس پر وزیر اعظم نے کابینہ ارکان کو بیان بازی سے  روک دیا اور کہا کہ پارٹی کے اندرونی اختلافات کا اظہار میڈیا پر کرنامناسب  نہیں ہے۔ یہ وقت آپس کے اختلافات کا نہیں ، پوری پارٹی ملکی چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے اتحاد کا مظاہرہ کر نا ہو گا۔ 

وزیر اعظم نے مزید  کہا کہ عدالتی فیصلوں کا احترام کرتے ہیں، شاہ محمود اور جہانگیر ترین دونوں ہی پارٹی کے سینیئر رہنماء ہیں اور دونوں کی رائے اہمیت دی جاتی ہے ، اجلاس میں کون شرکت کرے گا اور کون نہیں؟، یہ فیصلہ کرنا بطور وزیراعظم میری صوابدید ہے۔ 

وزیر اعظم نے کہا کہ جہانگیر ترین سے بحیثیت ماہر بریفنگ لی گئی، زرعی پالیسی سے متعلق ذمہ داری میں نے خود جہانگیر ترین کو سونپی تھی۔

 

مزیدخبریں