سانحہ بلدیہ کیس، اہم اور چشم دید گواہ منظر عام پر آ گیا

01:06 PM, 2 Apr, 2019

کراچی: سانحہ بلدیہ ٹاؤن کیس میں روپوش مقدمے کا اہم اور چشم دید گواہ منظرعام پر آ گیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت کراچی میں زبیر چریا کو شناخت کر لیا گیا۔

سانحہ بلدیہ ٹاون کیس میں چشم دید گواہ نے زبیر چریا کو شناخت کر لیا۔ سپیشل پبلک پراسیکیوٹر نے مقدمے کے چشم دید گواہ کو عدالت میں پیش کیا۔ عینی شاہد کے بیان کے مطابق واقعے والے روز زبیر چریا فیکٹری میں موجود تھا اور پہلے زبیر چریا نے اپنے ساتھیوں کیساتھ گودام کے واش روم کے باہر چرس پی۔

عینی شاہد کا مزید کہنا تھا کہ زبیر چریا نے میرے سامنے اپنی جیب سے تھیلیاں نکال کر گودام میں موجود کپڑے پر پھینکی۔ زبیر چریا آگ لگنے پر مسکراتا رہا جبکہ زبیر چریا کے دیگر ساتھیوں کو بھی شناخت کر سکتا ہوں۔ ملزمان زبیر چریا اور عبد الرحمان عرف بھولا کے وکیل نے عینی شاہد کے بیان پر جرح بھی کی۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر بیان کیلئے جوڈیشل مجسٹریٹ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 3 اپریل تک ملتوی کر دی۔

مزیدخبریں