واشنگٹن: امریکی دفاعی ادارے پینٹاگون نے ترکی کو ایف 35 لڑاکا طیاروں کی فراہمی روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پینٹاگون کے مطابق ترکی کو مزید ایف 35 طیاروں کی فراہمی روک دی جائے گی۔ نیز ایف 35 پروگرام کے تحت مشترکہ سرگرمیاں بھی روک دی جائیں گی۔
پینٹاگون کا یہ بھی کہنا ہے کہ ترکی روس سے ایس 400 میزائل سسٹم خرید رہا ہے جو ایف 35 پروگرام سے متصادم ہے۔