کراچی: سندھ حکومت نے 4 اپریل کو بانی پاکستان پیپلز پارٹی ذوالفقار علی بھٹو کی 40 ویں برسی کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔
سندھ حکومت کے نوٹیفکیشن کے مطابق ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر صوبائی حکومت کے تحت چلنے والے تمام ادارے بند رہیں گے۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ صوبائی حکومت کے ماتحت چلنے والی خودمختار و نیم خود مختار ادارے، کارپوریشنز اور لوکل کونسلز کے دفاتر بند رہیں گے۔
بانی پیپلز پارٹی کی برسی کے موقع پر گڑھی خدا بخش میں تعزیتی جلسہ منعقد کیا جائے گا جس میں پورے ملک سے جیالے شرکت کریں گے اور جلسہ عام سے پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا خطاب متوقع ہے۔