فلم ’’ہچکی‘‘ کا 2 ہفتوں میں 34.50 کروڑ روپے کا بزنس

10:37 PM, 2 Apr, 2018

ممبئی: بالی ووڈ  اداکارہ رانی مکھرجی کی فلم ’’ہچکی‘‘ نے ریلیز کے 2 ہفتوں 34.50 کروڑ روپے کا بزنس کر لیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ہدایتکار سدھارتھ پی ملہوترا کی فلم ’’ہچکی‘‘ 23 مارچ کو ریلیز کی گئی جو اب ریلیز کے دوسرے ہفتے میں داخل ہو گئی ہے جس نے پہلے ہفتے میں 26.10 کروڑ، دوسرے ہفتے میں اتوار تک 8.40 کروڑ اور مجموعی طور پر 34.50 کروڑ روپے کما چکی ہے۔
فلم میں اداکارہ رانی مکھرجی نے مرکزی کردار ادا کیا جو ٹوریٹ سنڈروم نامی اعصابی بیماری کا شکار ہوتی ہیں، فلم کی کہانی امریکی اصلاحی مقرر بریڈ کوہن کی کتاب ’’فرنٹ آف دی کلاس: ہائو ٹویٹ سنڈروم میڈ می دا ٹیچر آئی نیور ہیڈ‘‘ سے ماخوذ ہے۔ 

مزیدخبریں