ممبئی : بھارت کی جانب سے 4 دن قبل 29 مارچ کو خلا میں بھیجا گیا ، سیٹلائٹ لاپتہ ہو گیا ، خلائی ماہرین رابطہ بحال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن کامیابی نہیں مل رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارت کی جانب سے 4 روز قبل خلا میں بھیجا گیا سیٹلائٹ لاپتہ ہو گیا ، خلائی ماہرین سیٹٰللائٹ سے رابطے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں لیکن ابھی تک کوئی کامیابی حاصل نہیں ہو پا رہی۔
2 ہزار ٹن وزنی اس سیٹلائٹ کو 29 مارچ کو ریاست آندھرا پردیش سے خلا میں بھیجا گیا تھا جس کیلئے شاندار تقریب بھی منعقد ہوئی اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے قوم کو ٹرئیٹر پر مبارکباد بھی دی تھی۔
بھارتی ماہرین کا سیٹ لائٹ سے 31 مارچ کو رابطہ منقطع ہوا ، 31 مارچ تک اس سیٹلائٹ کو تیسرا چکر لگا کر اپنی منزل پر پہنچنا تھا تاہم وہ اپنے مقام پر نہیں پہنچ سکا , انڈیا نے اس سے قبل 2017 میں ایک ساتھ 104 سیٹلائٹس کو خلا میں بھیج کر ریکارڈ قائم کیا تھا۔