فواد خان پاک بھارت فلم نگری کے سینماٹک آئیکون قرار

06:41 PM, 2 Apr, 2018

دبئی : پاکستانی شوبز انڈسٹری کے سپر سٹار فواد خان کو دبئی میں منعقدہ فلم فیئر مڈل ایسٹ میگزین کی تقریب اجراءمیں پاکستان اور بھارت کے بہترین سینماٹک آئیکون کے اعزاز سے نوازا گیا۔
تفصیلات کے مطابق دبئی کے بالی ووڈ پارکس میں فلم فیئر مڈل ایسٹ میگزین کے اجراءکی تقریب منعقد کی گئی جس میں پاکستان سمیت بھارتی اسٹارز نے بھی شرکت کی۔بھارت سے اداکارہ دپیکا پڈوکون، کرن جوہر، ڈیزائنر منیش ملہوترا، دیا مرزا اور دیگر نے شرکت کی جبکہ پاکستان سے خوبرو اداکارہ مہوش حیات، جاوید شیخ اور لاکھوں دلوں کی دھڑکن سپر سٹار فواد خان اس محفل میں شریک ہوئے۔

فواد خان اور کرن جوہر تقریب میں ایک ساتھ آئے ، ان کے ہمراہ منیش ملہوترا بھی تھے۔فواد خان کو اس موقع پر پاک بھارت کے سینماٹک آئیکون اعزاز سے نوازا گیا اور ان کے کام کو قابل ستائش قرار دے کر خوب سراہا گیا۔تقریب میں مہوش حیات کو پاکستان کی بہترین آئیکون کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

ایوارڈ وصول کرتے ہوئے مہوش حیات کا کہنا تھا کہ پاکستانی سینما نے ایک بار پھر کامیابی کی طرف رخ موڑا ہے اور وہ بہت فخر محسوس کرتی ہیں۔

مزیدخبریں