مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کے حق خودارادیت کو نہیں دبایا جا سکتا:آرمی چیف

مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کے حق خودارادیت کو نہیں دبایا جا سکتا:آرمی چیف
کیپشن: army cheif general qamar javed bajwa statement against india

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کے حق خودارادیت کو نہیں دبایا جا سکتا ، کشمیری اپنے حق خودارادیت کیلئے کوشاں ہیں ۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے بتایا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی جانب سے نہتے عوام پر مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کو مظالم کے ذریعے نہیں دبا سکتا۔


انھوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں مظالم کے ذریعے وہاں کے عوام کے حق خود ارادیت کے جاری سیاسی جدو جہد کو دبا نہیں سکتا , آرمی چیف نے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر سیز فائر کی خلاف ورزیوں کی بھی شدید مذمت کی ہے۔

خیال رہے کہ بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر کے اضلاع اسلام آباد اور شوپیاں میں فائرنگ کر کے 17 نہتے کشمیری نوجوانوں کو شہید اور 100 سے زائد کو زخمی کر دیا تھا۔

بھارتی فورسز کے مظالم کے خلاف آج مقبوضہ کشمیر میں یوم سیاہ منایا جا رہا ہے اور پوری وادی میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جا رہی ہے۔