لاہور: صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ جو سیاستدان توہمات کی سیاست شروع کر دے سمجھ لیں اس کا خراب وقت آ گیا، انتخابات میں شکست کے بعد عمران خان کو پیرنی چھوڑ کر جادو گرنی کی خدمات لینا پڑیں گی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر تعلیم رانا مشہود نے کہا کہ منفی ہتھکنڈوں سے مقبول قیادت کے ووٹ بینک کو کم نہیں کیا جا سکتا۔ ہم نے جو کام کئے ہیں 2018ء کے انتخابات مسلم لیگ (ن) کے حق میں ریفرنڈم ثابت ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان پریشان ہیں کہ انتخابات میں عوام کے پاس کیا منہ لے کر جائیں گے اس لئے وہ دھول اڑانے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں جو ان کے ہی چہرے پر پڑ رہی ہے۔ 2018ء کے انتخابات عمران خان کے لئے آسان نہیں ہوں گے اور انہیں شکست کے بعد پیرنی چھوڑ کر جادوگرنی کی خدمات لینا پڑیں گی ۔