لاہور:پاکستانی اداکارہ عروہ حسین جن کو ڈرامہ سیریل ’اُڈاری‘ میں شاندار اداکاری کی وجہ سے کافی شہرت ملی کی اپنے شوہر فرحان سعید کیساتھ ایسی تصویر سامنے آگئی ہے کہ سوشل میڈیا صارفین نے ایک مرتبہ پھر اداکارہ کو آڑھے ہاتھوں لیتے ہوئے ’لتاڑ ‘ کر رکھ دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:حسین طلعت ڈیبیو میچ میں بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ حاصل کرنیوالے تیسرے پاکستانی بن گئے
تفصیلات کے مطابق معروف فیشن ڈیزائنر حسن شہریار یاسین(HSY) نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر تصویر شیئر کی جس میں اداکارہ عروہ حسین اور ان کے شوہر گلوکار و اداکار فرحان سعید ڈیزائنر کا ’بوسہ ‘ لے رہے ہیں جبکہ حسن شہریار یاسین کے چہرے کے تاثرات بتارہے ہیں کہ وہ بھی اس ’بوسے‘ سے کافی لطف اندوز ہورہے ہیں۔
ایچ ایس وائے نے اس تصویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا کہ ’یہ دونوں،میرے بھائی اور بھابھی‘۔جیسے ہی تصویر انہوں نے شیئر کی تو سوشل میڈیا صارفین کو تو جیسے اسی تصویر کا انتظار تھے ،صارفین نے ایک مرتبہ پھر تنقید کے نشتر برسانا شروع کردیئے جبکہ ایک صارف نے فرحان سعید کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’شرم کیجئے، آزاد خیال کچھ زیادہ ہی ہیں‘۔
یہ بھی پڑھیں:پاک ویسٹ انڈیز پہلے میچ سے قبل سٹیڈیم میں موجود شائقین نے جذبہ حب الوطنی کی مثال قائم کردی،ویڈیو وائرل
صارفین نے حسن شہریار یاسین سے یہ بھی پوچھا کہ انہوں نے اس تصویر کا کیپشن کیوں تبدیل کیا ہے ؟ جس کا ایچ ایس وائے کی جانب سے کوئی بھی جواب نہیں دیا گیا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل بھی بھارت میں عروہ حسین کی قابل اعتراض تصاویر سامنے آئی تھیں جس پر پاکستانی صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:’پکیاں سڑکاں سوکھے پینڈے‘ کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے،فیصل آباد کا جڑانوالہ روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار
عروہ حسین نے اپنے ایک قریبی بھارتی دوست کی شادی کی تقریب میں کھینچی گئی اپنی تصاویر اپنے انسٹا گرام اکاﺅنٹ پر شیئر کی تھی جن میں بے ڈھنگم طریقے سے ناچ گا رہی تھی ۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں