پاکپتن: تحریک انصاف کو خیرباد کہنے والے سابق رکن قومی اسمبلی احمد رضا مانیکا کو متحدہ مجلس عمل (ایم ایم اے) کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کی پیشکش کی گئی ہے۔ ایم ایم اے کے جنرل سیکرٹری لیاقت بلوچ نے احمد رضا مانیکا سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی اس موقع پر ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
مزید پڑھیں: شہباز شریف نے نثار کو تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کروا دی
لیاقت بلوچ نے احمد رضا مانیکا کو ایم ایم اے میں شمولیت اختیار کرنے کی دعوت دی اور آئندہ انتخابات میں ایم ایم اے کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کی بھی پیشکش کی۔
یہ بھی پڑھیں: ایک ہی تکرار ہے کہ نواز شریف کو سزا ہو، سابق وزیراعظم
یاد رہے کہ احمد رضا مانیکا نے 31 مارچ کو پریس کانفرنس کے دوران تحریک انصاف کو چھوڑنے کا اعلان کیا تھا اور دعویٰ کیا کہ ان کے ساتھ پارٹی کے دیگر ارکان استعفیٰ دینے کے لئے تیار ہیں۔ احمد مانیکا پی ٹی آئی پاکپتن کے ضلعی صدر کے عہدے پر فائز تھے اور وہ تحریک انصاف کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی بھی منتخب ہو چکے ہیں۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں