حیدرآباد:بھارتی ٹی وی چینل کی نیوز اینکر نے خودکشی کرلی۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان نے ٹی 20 میں تاریخ کی دوسری بڑی فتح اپنے نام کر لی
انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق تیلگو ٹی وی چینل وی 6 کی نیوز اینکر رادھیکا ریڈی نے اپنے اپارٹمنٹ کی پانچویں منزل سے سے کود کر خودکشی کرلی ہے۔
رپورٹس میں بتایا گیا کہ رادھیکا کے خودکشی کرنے کے بعد اینکر کے بیگ میں سے ایک خط ملا جس میں اس کی موت کا ذمہ دار کسی بھی شخص کو نہیں ٹھہرایا گیا تھا بلکہ اس میں موت خودکشی کی ذمہ داری اینکر نے اپنے اوپر ہی ظاہر کی۔
یہ بھی پڑھیں:پاک ویسٹ انڈیز پہلے میچ سے قبل سٹیڈیم میں موجود شائقین نے جذبہ حب الوطنی کی مثال قائم کردی،ویڈیو وائرل
پولیس حکام نے بتایا کہ اس بات کا شک ہے کہ خودکشی ذہنی دباﺅ کی وجہ سے ہوسکتی ہے۔پولیس نے بتایا کہ عینی شاہد کا کہنا ہے کہ رادھیکا گزشتہ رات کو اپنے آفس سے واپس آئی تو وہ اپنے فلیٹ میں جانے کے بجائے سیڑھیاں چڑھ کر عمارت کی آخری منزل پر چلی گئیں اور وہاں سے چھلانگ لگادی۔
یہ بھی پڑھیں:’پکیاں سڑکاں سوکھے پینڈے‘ کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے،فیصل آباد کا جڑانوالہ روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار
بوجھنگا را پولیس اسسٹنٹ کمشنر نے کہا ہے کہ ابھی اس خود کشی کے معاملے کی تفتیش جاری ہے۔واضح رہے کہ رادھیکا طلاق یافتہ تھیں اور اس کا 14 سال کاذہنی معذور بیٹا بھی ہے جبکہ وہ اپنے والدین کے ساتھ رہائش پذیر تھیں۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں