دیشا پٹانی جولائی میں فلم ”سنگامتھرا “کی عکسبندی شروع کریں گی

دیشا پٹانی جولائی میں فلم ”سنگامتھرا “کی عکسبندی شروع کریں گی
کیپشن: فوٹو:سوشل میڈیا

ممبئی : فلم باغی 2 میںٹائیگر شروف کے ساتھ مرکزی کردار ادا کرنے والی بالی ووڈ اداکارہ دیشا پٹانی جولائی میں اپنی نئی فلم ”سنگامتھرا “کی عکسبندی شروع کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں:حسین طلعت ڈیبیو میچ میں بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ حاصل کرنیوالے تیسرے پاکستانی بن گئے

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دیشا پٹانی جولائی میںفلم ”سنگامتھرا “کے پہلے شیڈول کی عکسبندی حیدرآباد میں شروع کریں گی، چار سو کروڑ کے بجٹ سے بننے والی فلم تامل ، تیلگو اور ہندی زبان میں آئندہ سال نمائش کے لئے پیش کی جائے گی جبکہ اس فلم کے ہدایتکار سندر سی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:’پکیاں سڑکاں سوکھے پینڈے‘ کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے،فیصل آباد کا جڑانوالہ روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار

باغی ٹو نے پاکستان کے ساتھ ساتھ بھارت میں بھی کامیابی کے نئے ٹرینڈ قائم کئے ہیں۔ فلم جمعہ کو ریلیز ہوئی اور وہاں ایک روز میں ہی 25کروڑ 10لاکھ کا بزنس کرگئی۔اس سال کسی بھی انڈین فلم کی طرف سے کیا جانے والا یہ پہلے دن کا سب سے بڑا بزنس ہے۔فلم کی کامیابی نے ٹائیگر شروف کو راتوں رات’ سٹار‘ سے’ سپر سٹار ‘ بنادیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاک ویسٹ انڈیز پہلے میچ سے قبل سٹیڈیم میں موجود شائقین نے جذبہ حب الوطنی کی مثال قائم کردی،ویڈیو وائرل

کاروباری حلقوں کے مطابق ’باغی 2‘ کو ملنے والے رسپانس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ باکس آفس پر بہت جلد 2ارب روپے کا بزنس کرنے میں کامیاب ہوجائے گی۔فلم میں ٹائیگر شروف کے ساتھ اداکارہ دیشا پٹانی مرکزی کردار ادا کررہی ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں