مکہ مکرمہ کی پہاڑیوں پر سینکڑوں غیر قانونی پاکستانی خاندانوں کے ڈیرے

10:09 AM, 2 Apr, 2018

مکہ مکرمہ ; غیر قانونی طورپر مقیم سینکڑوں پاکستانیوں نے مکہ مکرمہ کے مضافات میں ڈیرے ڈال لئے ہیں ۔ پہاڑوں پر جھونپڑیاں بنا کر اپنے اہل خانہ کے ہمراہ مقیم ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں :-مختلف ائرلائنز نے سعودی عرب کے کرایوں میں کمی کر دی ، ذرائع

سبق نیوز کی جانب سے کئے جانے والے سروے میں کہا گیا ہے کہ مکہ مکرمہ کے علاقے الکعکیہ کے جنوب میں مویشی منڈی کے اطراف میں پہاڑی سلسلے پر دسیو ں پاکستانی خاندان غیر قانونی طور پر آباد ہیں ۔ پتھر اور لکڑی کے تختوں سے بنی جھگیاں ہر قسم کی ضروریات زندگی سے خالی ہیں ۔ ان لوگوں کے پاس بنیادی ضروریات زندگی بھی نہیں ۔

یہ بھی پڑھیں :- سعودی عرب میں حج اور عمرہ زائرین کیلئے تیز رفتار ٹرین سروس کا آغاز

علاقے میں رہنے والوں کا کہنا ہے کہ غیر قانونی طور پر مقیم یہ خاندان کچھ عرصہ قبل یہاں آکر رہنے لگے ہیں ۔ انہوں نے جس طرح یہ جھگیاں بنائی ہیں وہاں بنیادی ضروریات کا کوئی سامان نہیں ۔ سنگلاخ چٹانوں پر بچے بھی رہتے ہیں اور خواتین بھی ۔ غیر قانونی طور پر مقیم ایک شخص کا کہنا تھا کہ ہم کہاں جائیں ؟ مجبور ہو کر ان پہاڑوں میں رہ رہے ہیں ۔

اس حوالے سے قریبی آبادی کے لوگوں کا کہنا تھا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکار اس طرح کے رجحان کا سد باب کریں کیونکہ اس طرح جرائم پیشہ بھی یہاں آسکتے ہیں ۔ 

مزیدخبریں