بیجنگ: خبر رساں ادارے رائٹرز نے چائنا اسپیس ایجنسی کے حوالے سے بتایا کہ بے قابو خلائی اسٹیشن صبح تقریباً سوا 8 بجے کے قریب 27 ہزار 200 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے زمین سے ٹکرایا تاہم زمین کے مدار میں آنے سے قبل خلاء میں ہی اس کا بیشتر حصہ تباہ ہو گیا تھا۔
مزید پڑھیں: امریکی فوج کی شام میں موجودگی بہت ضروری ہے ، شہزادہ محمد بن سلمان
واضح رہے کہ ماہرین نے اس حوالے سے پہلے ہی خبردار کر دیا تھا کہ زمین کی فضا میں داخل ہوتے ہی خلائی اسٹیشن کو آگ لگ جائے گی اور یہ جل کر راکھ ہو جائے گا لیکن اس کے کچھ حصے زمین تک پہنچ سکتے ہیں۔
80 ٹن وزنی اس مصنوعی سیارے کے گرنے سے کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔ خلائی اسٹیشن تیانگونگ 1 کو 2011 میں خلاء میں بھیجا گیا تھا جس کا مقصد 2022 میں ایک انسان بردار خلائی اسٹیشن قائم کرنے کے منصوبے کے لیے کام کرنا تھا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں