پرویز خٹک نے جاوید آفریدی کا نام صدارتی ایوارڈ کیلئے تجویز کر دیا

09:24 AM, 2 Apr, 2018

پشاور: پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک سے پشاور میں ملاقات کی جس میں صوبے میں کرکٹ کے فروغ کے حوالے سے خصوصی گفتگو کی گئی۔

ملاقات میں وزیر اعلیٰ نے پی ایس ایل تھری کی رنر اپ پشاور زلمی کی عمدہ کارکردگی پر جاوید آفریدی کو مبارکباد دی اور ان کا نام صدارتی ایوارڈ کے لیے تجویز کرنے کا اعلان کیا۔ پرویز خٹک نے کہا کہ کرکٹ اور خیبرپختونخواہ کے لیے جاوید آفریدی اور پشاور زلمی کی خدمات قابل تحسین ہیں۔

مزید پڑھیں: اگر ن لیگ کو گھر کی لونڈی بنایا گیا تو شاید رشتہ نہ رہے، نثار

یاد رہے کہ جاوید آفریدی نے مشکل وقت میں پاکستان کرکٹ کے لیے اسپانسر کا ذریعہ بننے کے ساتھ ساتھ کئی مواقعوں پر پاکستان کرکٹ کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کیا۔

ان کی فرنچائز پشاور زلمی نے پی ایس ایل کے ذریعے کئی نوجوان کھلاڑیوں کو عالمی منظر پر متعارف کرایا اور صوبے میں ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے ذریعے دور دراز علاقے کے نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع بھی فراہم کیے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: سوات میں تقریر کرنے پر نواز شریف کو ہمیں داد دینی چاہیے ،عمران خان

جاوید آفریدی اور پرویز خٹک کے درمیان ملاقات میں پاکستان سپر لیگ سیزن فور کے میچز کے پشاور میں انعقاد اور خیبر پختونخوا میں نئے کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور پشاور زلمی نے اس معاملے پر مکمل تعاون کا بھی یقین دلایا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں