دلیر مہدی کی 2 سال کی سزا معطل ہو گئی

09:14 AM, 2 Apr, 2018

ممبئی: بھارتی ریاست پنجاب کے شہر پٹیالہ کی عدالت میں ایڈیشنل اینڈ سیشن جج راجیو کرلا نے انسانی اسمگلنگ کیس میں پٹیالہ ہی کے ایک جج کی جانب سے معروف بھارتی گلوکار دلیر مہدی کو دی گئی 2 سال کی سزا معطل کر دی۔

اس سے قبل 16 مارچ کو پٹیالہ کے ایک جج نے گلوکار دلیر مہندی اور ان کے بھائی کو انسانی اسمگلنگ کے الزام میں 2 سال قید کی سزا سنائی تھی جس کے بعد دلیر مہندی اور ان کے بھائی شمشیر سنگھ کو حراست میں لے لیا گیا تھا بعد ازاں گلوکار کی جانب سے عبوری ضمانت کی درخواست دی گئی۔

مزید پڑھیں: بالی وڈ سٹار رنبیر کپور نے اداکارہ ماہرہ خان کو شادی کی پیشکش کر دی

دلی کی ایک عدالت نے گلوکار دلیر مہدی کی قبل از گرفتاری ضمانت کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ لوگوں کو غیر قانونی طور پر بیرون ملک بھجوانے کے معاملے میں ان کی زیر حراست تفتیش ضروری ہے۔

بعد ازاں دلی ہائی کورٹ نے گلوکار کی 2 نومبر تک 10 روزہ ضمانت منظور کر لی تھی لیکن اس دوران انہیں ملک سے باہر جانے کے لیے عدالت سے اجازت لینا ضروری قرار دیا تھا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: ٹائیگر شروف کی فلم ’باغی 2‘ نے کمائی کے نئے ریکارڈز بنا لیے

واضح رہے دلیر مہندی اور ان کے بھائی شمشیر سنگھ پر 1998 اور 1999 میں 10 لوگوں کے دو گروپس کو بھاری رقم کے عوض غیر قانونی طور پر امریکا بھجوانے کا الزام تھا۔ 2003 میں بخشش سنگھ نامی شخص نے دونوں بھائیوں کے خلاف دھوکا دہی کا الزام لگا کر ایف آئی آر درج کرائی تھی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں