کویت سٹی:عرب ملک کویت میں 2 بسوں کے مابین خوفناک تصادم سے 15 افراد جاں بحق اور چار زخمی ہوگئے ہیں جبکہ جاں بحق ہونے والوں میں 3 پاکستانی بھی شامل۔
یہ بھی پڑھیں:امریکی فوج کی شام میں موجودگی بہت ضروری ہے ، شہزادہ محمد بن سلمان
گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق کویت کے جنوبی علاقے میں آئل کمپنی کے ملازموںکو لے جانے والی بسیں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 15 ملازم جان کی بازی ہار گئے جبکہ 4 افراد زخمی ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان نےویسٹ انڈیزکو 143 رنز سے شکست دے دی
کویت آئل کمپنی کے مطابق مسافر بسیں کمپنی کے کنٹریکٹ ملازمین کو لے کر جارہی تھیں کہ برجان آئل فیلڈ کے قریب حادثے کا شکار ہوگئیں۔
یہ بھی پڑھیں:سوات میں تقریر کرنے پر نواز شریف کو ہمیں داد دینی چاہیے ،عمران خان
حادثے میں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ کویت فائر سروس ڈائریکٹوریٹ کے مطابق حادثہ اس قدر شدید تھا کہ 4 افراد کو بسیں کاٹ کر نکالا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:’پکیاں سڑکاں سوکھے پینڈے‘ کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے،فیصل آباد کا جڑانوالہ روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار
کویتی حکام کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 7 بھارتی، 5 مصری اور 3 پاکستانی شہری بھی شامل ہیں۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں