ممبئی : ہر انسان کو کسی نہ کسی چیز سے الجھن یا کسی چیز کا وہم ہوتا ہے، کوئی ناخن چباتا ہے تو کوئی اپنے ہاتھ دھوتا رہتا ہے ۔ اسی طرح بالی ووڈ کے معروف اداکاروں کو بھی مختلف قسم کے وہم ہیں جن کے بارے میں جاننا آپ کیلئے واقعی باعثِ حیرت ہوگا۔
سنی لیون:
بالی ووڈ کی بے باک اداکارہ سنی لیون کو عجیب قسم کا وہم ہے، وہ ہر 15 منٹ بعد بے چین ہو جاتی ہیں اور اپنے پاﺅں دھونے پہنچ جاتی ہیں۔ بعض اوقات ان کے اس وہم کی وجہ سے بار بار فلم کی شوٹنگ بھی روکنا پڑ جاتی ہے۔
کرینہ کپور:
اکثر لڑکیوں کو اپنے ناخن بڑھانے کا شوق ہوتا ہے لیکن کرینہ کپور کے ناخن بڑے نہیں ہو سکتے کیونکہ انہیں ناخن چبانے کی بری عادت ہے اسی لیے فلموں یا تقریبات میں جانے کیلئے انہیں آرٹیفشل ناخن استعمال کرنا پڑتے ہیں۔
دیپیکا پاڈوکون:
بالی ووڈ کی سب سے مہنگی ترین اداکارہ کو لوگوں میں کیڑے نکالنے کا بہت شوق ہے، وہ اجنبی لوگوں کو غور سے دیکھتی ہیں اور ان کے بارے میں ایسی ایسی کہانیاں گھڑتی ہیں کہ سننے والا اپنے کانوں میں انگلیاں ہی ٹھونس لے۔ بالخصوص جب وہ ایئر پورٹ پر ہوتی ہیں تو مسافروں کے بارے میں ان کی جانب سے لگائے جانے والے اندازے اگر متعلقہ لوگ سن لیں تو لڑائی پکی ہے۔
پریانکا چوپڑا:
امریکی ٹی وی سیریز میں کام کرنے کے بعد دنیا بھر میں شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ کو جوتوں سے بہت لگاﺅ ہے ، انہیں جہاں بھی جوتے نظر آئیں خریدنے کھڑی ہو جاتی ہے۔ ایک اطلاع کے مطابق ان کے پاس کم ازکم 80 ڈیزائنر جوتوں کے جوڑے ہیں جو مختلف رنگوں اور مختلف ڈیزائنرز کے تیار کردہ ہیں۔
سیف علی خان
چھوٹے نواب کو بیت الخلا میں گھسے رہنے کا بہت شوق ہے، اسی عادت کے باعث انہوں نے اپنے غسل خانے میں ایک چھوٹی سی لائبریری قائم کر رکھی ہے جبکہ ایک لینڈ لائن فون بھی ان کے غسل خانے کی زینت ہے جس پر نہانے کے دوران وہ اپنے امور بھی نمٹاتے ہیں۔
امیتابھ بچن:
بگ بی دو گھڑیاں پہننے کے عادی ہیں ، بالخصوص جب ان کا بیٹا ابھیشک اور بہو ایشوریہ بیرون ملک گئے ہوں تو وہ دو مختلف ٹائم زونز کی گھڑیاں پہنتے ہیں ودیا بالن:
ڈرٹی گرل کو موبائل فون سے سخت نفرت ہے، وہ کئی کئی روز تک موبائل فون کو ہاتھ بھی نہیں لگاتیں جس کی وجہ سے بہت سی تقریبات میں شرکت سے محروم رہ جاتی ہیں۔
شاہ رخ خان:
زندگی کی پانچ دہائیاں گزارنے کے باوجود کنگ خان کا دل ابھی بھی جوان ہے اور شاید یہی وجہ ہے کہ وہ بھی نوجوانوں کی طرح جینز پہننے کو ترجیح دیتے ہیں۔ شاہ رخ خان کے پاس اس وقت مختلف قسم کی 1500 جینز کی پینٹس موجود ہیں ۔
سلمان خان:
دنیا کے سب سے مشہور کنوارے سلمان خان کو صابن اکٹھے کرنے کا شوق ہے، ان کے پاس ڈیزائنرز، ہربل اور خوشبودار قسم کے صابنوں کا وسیع ذخیرہ موجود ہے۔