بہن کی لڑکے سے دوستی،بھائی نے لڑکی کو قتل کردیا

بہن کی لڑکے سے دوستی،بھائی نے لڑکی کو قتل کردیا

07:23 PM, 2 Apr, 2017

منڈی بہاؤ الدین : منڈی بہاء الدین میں غیرت کے نام پر بہن کو قتل کردیا گیا، بھائی نے ڈکیتی کا ڈرامہ رچایا لیکن پکڑا گیا۔منڈی بہاؤ الدین میں اپنوں نے جان لے لی، بادشاہ پور کی لڑکی شمائل کی لڑکے دوستی ہوئی تو دونوں فون پر باتیں کرنے لگے، ایک بار لڑکی لڑکے سے ملنے پیٹرول پمپ بھی گئی، بھائی کو دوستی کا پتا چلا تواس کو پسند نہ آیا۔

بھائی نے بہن کو کئی بار منع کیا، لیکن پھر بھی ملتے رہے، ایک دن طیش میں آکر ملزم عرفان نے بہن کو کھیت میں لے جاکر فائرنگ کرکے قتل کیا.رات دو بجے لاش اٹھاکر گھر لایا اور ہوائی فائرنگ کرکے ڈکیتی کا ڈرامہ رچایا، ملزم نے ڈکیتی اور قتل کا الزام نوجوان پر لگایا۔

مزیدخبریں