فی الحال شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے،سوناکشی سنہا

الحال شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے،سوناکشی سنہا

04:10 PM, 2 Apr, 2017

ممبئی:  اداکارہ سوناکشی سنہا کا جلد شادی کا کوئی ارادہ نہیں ,کیونکہ ابھی تک یہ سمجھ نہیں آیا کہ کس قسم کے انسان سے شادی کرنی چاہیئے۔

 اداکارہ سوناکشی سنہا سے ایک انٹرویو کے دوران ان کی شادی کے حوالے سسوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ ان کا فی الحال شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے   جب انٹریو میں  ان کی فٹنس کے بارے میں  پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ اپنی ڈائٹ میں تھوڑی سی بھی تبدیلی آپ کو بہترین نتائج دیتی ہے، اسی لیے میں نے خوراک سے فاسٹ فوڈ کو بالکل ختم کر دیا ہے ۔

 اداکارہ نے کہا کہ آپ کی فٹنس اچھی ہو تو جسم پر زیب تن کیا جانے والا ہر لباس بھی آپ پر خوب ججتا ہے۔اداکارہ نے ڈانس شو’نچ بلیے‘ میں جج کے فرائض انجام دینے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے رقص بہت زیادہ پسند ہے اور سب سے زیادہ اداکارشاہد کپور اور دپیکا پڈوکون کا رقص کرنے کا انداز بہت پسند ہے۔

مزیدخبریں