سرگودھا : سرگودھا میں20 مریدوں کو موت کے گھاٹ اتارنے والے ملزم عبدالوحید نے اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسے شک تھا کہ مقتول افراد اسے زہر دینا چاہتے ہیں۔ڈپٹی کمشنر سرگودھا لیاقت علی چٹھہ کے مطابق ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ اس نے تمام افراد کو پہلے نشہ آور چیز پلائی اور پھر ساتھیوں کے ساتھ مل کر ڈنڈوں اور خنجروں کے وار کر کے انہیں موت کے گھاٹ اتار دیا۔
ملزم نے بتایا کہ اسے شک تھا کہ اس کے پیر علی احمد گجر جو 2 سال پہلے انتقال کر گیا تھا کو زہر دیا گیا تھا اور یہ شبہ بھی تھا کہ اب اسے بھی زہر دینے کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے، اس لئے اس نے اپنے پیر کے قتل کا بدلہ لینے اور خود کو بچانے کیلئے ان تمام افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔