دبئی:ایمریٹس ائیر لائنز نے دنیا کے سب سے بڑے تجارتی طیارے کو اپنے بیڑے میں شامل کرنے کا اعلان کیا ہے۔اس طیارے کا نام ”APR001 ہوگا اور اس کی تین منزلیں ہوں گی۔
یہ پہلا موقع ہوگا کہ کسی مسافر طیارے کی بھی ڈبل ڈیکر بسوں کی طرح تین منزلیں ہوں گی۔فضائی کمپنی نے فیس بک اور ٹویٹر پر اپنے سرکاری صفحات پر اس طیارے کی تفصیلات فراہم کی ہیں۔ مجوزہ منصوبے کے مطابق طیارے میں ایک بڑا سوئمنگ پول ، گیمز روم ، جیمنازیم اور چھوٹا سا پارک بھی ہوگا۔ اس طرح مسافروں کو پرواز کے دوران بھرپور تفریحی ماحول سے لطف اندوز ہونے کا موقع مل سکے گا۔
سوشل میڈیا پر تبصروں میں اس جدید قسم کے طیارے میں اس طرح کی نئی سفری سہولتوں کے اضافے کا خیر مقدم کیا گیا ہے لیکن اس کے ساتھ ہی ساتھ بعض تبصرہ نگاروں نے حیرت کا اظہار بھی کیا ہے۔
مسافر عنقریب اس طیارے میں سفر کر سکیں گے ۔