اگلا ہدف الحدیدہ کو واپس لینا ہے، عرب اتحاد

10:43 AM, 2 Apr, 2017

عدن :یمن کی حکومت نے ملک میں اقوام متحدہ کے انسانی امور کی کوآرڈی نیٹر کے اس منصوبے کا خیر مقدم کیا ہے جس کے تحت یمن کے تمام صوبوں میں بھوک سے دوچار 1.7 کروڑ افراد کو انسانی امداد پہنچانے کے لیے الحدیدہ کی بندرگاہ کے بدلے دیگر متبادل بندرگاہوں کو استعمال کرنے کا پلان تیار کیا گیا ہے۔آئینی حکومت نے واضح کیا ہے کہ عدن اور المکلا کی دو بندرگاہیں اور سعودی عرب کے ساتھ تمام بری گزر گاہوں پر امداد وصول کرنے اور اسے باغیوں کی لوٹ مار سے بچانے کو یقینی بنانے کے لیے تمام تر تیاریاں کر لی گئیں ہیں۔
علاوہ ازیں یمنی حکومت اور عرب اتحاد المخا کی بندرگاہ کو بھی دوبارہ سے بحال کرنے پر کام کر رہے ہیں تاکہ وہاں بھی امداد وصول کی جا سکے۔ایسا نظر آ رہا ہے کہ الحدیدہ کا علاقہ عرب اتحادی افواج کا اگلا ہدف ہوگا جب کہ متاثرین کے لیے انسانی امداد کے داخلے پر بھرپور زور دیا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں