پاکستانی قونصلیٹ جنرل شہریار اکبر خان قونصلیٹ کے حکام کے لئے ایک اجلاس طلب کیا، جس کا مقصدتین ماہ کی رعایتی مدت کے لئے انتظامات کو حتمی شکل دینا تھا۔
شہریار اکبر خان کا کہنا تھا کہ بدھ سے شروع ہونے والی رعایتی مدت ان تمام پاکستانیوں کے لئے ایک سنہری موقع ہے جو کہ غیر قانونی طور پر سعودی عرب میں رہائش پذیر ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ قونصلیٹ نے پاکستانی کمیونٹی سے ان تمام افراد کو مدد فراہم کرنے کے انتظامات کرلیے ہیں جو ملک چھوڑنا چاہتے ہیں اوراس سکیم سے فائدہ اٹھانے چاہتے ہیں ۔
اس اجلا س میں کمیونٹی کے افراد کے لئے ایک ہیلپ ڈیسک قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیاتھا۔پاکستانی کمیونٹی کے افراد 0126644240اور0544726574 پر رابطہ کرسکتے ہیں ۔ ساتھ ہی ساتھ وہ قونصلیٹ کی ویب سائیٹ اور فیس بک اکاؤنٹ پر بھی رابطہ کرسکتے ہیں۔
ایک اندازے کے مطابق اگر پاکستانیوں نے اس مدت سے فائدہ اٹھایا تو ان کی تعداد ہزاروں میں ہو سکتی ہے ۔واضح رہے سعودی عرب میں لاکھوں پاکستانی ملازمتوں کے لیے مخلتف شہروں میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔