مٹی کے تودے کے زد میں آکر 205سے زائد افرادہلاک

08:18 AM, 2 Apr, 2017

کولمبیا میں مٹی کے تودے گرنے کے بعد ہلاکتوں کی تعداد205 سے زائد ہوگئی ہے،400 سے زائد افراد زخمی ہیں جبکہ 200 سے زائد افراد اب بھی لاپتا ہیں ۔

کولمبیا کے جنوبی قصبے میں کئی روز سے جاری طوفانی بارشیں لینڈ سلائیڈنگ کا سبب بنیں، جمعہ کی رات قصبے میں مٹی کا تودہ گرنے سے گھر ، گاڑیاں ، درخت ، پل ، راستے سب مٹی اور بڑے بڑے پتھروں کے نیچے دب گئے ۔

علاقے میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں، حکام نے مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے ۔کولمبیا کے صدر نے متاثرہ علاقے کا دورہ کیا اورایمرجنسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حکومت صورت حال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے ۔

پولیس اور فوج نے 17 متاثرہ علاقوں سے گیارہ سو سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا.

مزیدخبریں