مہنگائی کی شرح میں مزید کمی کی پیش گوئی،وزیراعظم

10:00 PM, 1 Sep, 2024

اسلام آباد:وزیر اعظم شہباز شریف نے مہنگائی  میں کمی اور موڈیز کی ریٹنگ میں بہتری پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جولائی 2024میں کنزیومر پرائس انڈیکس میں ریکارڈ کمی ہوئی اور افراط زر کی شرح 11 فیصد پر آگئی۔

وزیر اعظم ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق شہبازشریف نے کہا کہ حکومت معاشی اصلاحات کی پالیسی پر گامزن ہے، رائٹ سائزنگ پالیسی پر تیزی سے کام جاری ہے اور میں خود  اس کی نگرانی کر رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ جولائی 2024 میں کنزیومر پرائس انڈیکس میں ریکارڈ کمی ہوئی اور افراط زر کی شرح 11 فیصد پر آگئی، رواں ماہ افراط زر کی شرح میں مزید کمی کی پیشنگوئی خوش آئند ہے۔

انہوں نے کہا کہ موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ کو اپ گریڈ کیا اور عالمی مالیاتی ادارے بھی پاکستان کے مثبت معاشی اعشاریوں کا اعتراف کر رہےہیں۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ وفاق اورپنجاب حکومت نے عوام کو بجلی بلوں میں بڑا ریلیف دیا۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کی گئی ہے، حکومتی معاشی اور مالیاتی ٹیم کی محنت سے معیشت استحکام کی طرف گامزن ہے۔

مزیدخبریں