پاکستانی ٹک ٹاکر کامران المعروف"شیرا "ٹریفک حادثے میں جاں بحق

پاکستانی ٹک ٹاکر کامران المعروف

لاہور :پاکستان کے معروف ٹک ٹاکر اورسکیورٹی گارڈ کامران المعروف شیرا ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔

میڈیا کی رپورٹس کاکہنا ہے کہ شیرا جس کمپنی میں کام کرتا تھا اسکے مالک ارباز نعیم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام کے ذریعے شیرا کی موت کی تصدیق کی، شیرا نے بہت کم عرصے میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز ٹک ٹاک اور  پھر انسٹاگرام پر شہرت حاصل کی۔

شیرا کی مختلف وائرل ویڈیوز میں ان کی شخصیت نے بہت سے مداحوں کے دل موہ لیے اس کے علاوہ انہوں نے ٹک ٹاک پر کئی ٹرینڈز متعارف کروائے تھے۔ ان دنوں وہ ایک نجی  ریسٹورنٹ( ڈیرہ) میں سکیورٹی انچارج کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے، شیرا اس سے قبل جہلم میں شاندار موبائل میں سکیورٹی گارڈ کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔


شیرا کی اچانک موت نے مداحوں کو صدمے میں مبتلا کیا،دوسری جانب اس کے مالک ارباز نعیم نے بھی انسٹاگرام پر متعدد ویڈیوز پوسٹ کرکے شیرا کی موت پر گہرے غم کا اظہار کیا ہے۔

 شیرا کی اچانک موت نے مداحوں کو صدمے میں مبتلا کر دیا ہے، مداح پسندیدہ ٹک ٹاکر کی وفات پر افسوس کا اظہار کر تے نظرآ رہے ہیں۔دوسری جانب ارباز نعیم نے بھی انسٹاگرام پر متعدد ویڈیوز پوسٹ کرکے شیرا کی موت پر گہرے غم کا اظہار کیا ہے۔

مصنف کے بارے میں