کم آمدن والے لوگوں کے اپنی چھت کے خواب کو پورا کریں گے:مریم نواز

03:01 PM, 1 Sep, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کاکہنا ہےکہ   کم آمدن والے لوگوں کے اپنی چھت کے خواب کو پورا کریں گے۔ 

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے "اخوت" کے بانی و چیئرمین ڈاکٹر امجد ثاقب نے ملاقات کی۔ وزیر اعلی پنجاب نے اس ملاقات میں کہاکہ  صوبہ بھر میں کم آمدن والے لوگوں کے اپنی چھت کے خواب کو پورا کریں گے۔

ان کامزید کہنا تھاکہ پنجاب میں کم قیمت کے ہاؤسنگ پروگرام کا آغاز ہو چکاہے، ہر سال اس کا دائرہ کار مزید بڑھائیں گے، "اپنی چھت، اپنا گھر" پروگرام پاکستان کی تاریخ کاسب سے بڑا اور سستا رہائشی پراجیکٹ ہوگا۔

مریم نواز نے کہا کہ انقلابی ہاؤسنگ پراجیکٹ کے اجراء سے لاکھوں افراد کو روزگار ملے گا اور لاکھوں خاندان بہتر زندگی گزار سکیں گے، یہ پروگرام سود کے بغیر قرضوں کی فراہمی کیلئے ملکی تاریخ کاپہلا بڑا پراجیکٹ ہوگا،بے گھر لوگوں کو اپنے گھر کی فراہمی ہماری ترجیحات میں سرفہرست ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ بڑے شہروں میں سرکاری زمینوں پر 4 منزلہ فلیٹس تعمیر کریں گے، فلیٹ آسان اقساط سے قرعہ اندازی کے ذریعے لوگوں کو مہیا کئے جائیں گے، نجی ہاؤسنگ سکیموں میں تین سے پانچ مرلہ تک کے گھربنا کر دیئے جائیں گے۔مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ نجی ہاؤسنگ پراجیکٹ میں حکومت ہر گھر کیلئے 10لاکھ روپے تک سبسڈی دے گی، نجی ہاؤسنگ پراجیکٹ میں درخواست دہندہ پانچ سالوں میں باقی اقساط ادا کرکے اپنے گھر کا مالک بن جائے گا ۔

مزیدخبریں