کوئٹہ: چمن پھاٹک پر سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ کے قریب دھماکہ

 کوئٹہ: چمن پھاٹک پر سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ کے قریب دھماکہ

کوئٹہ: چمن پھاٹک پر سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ کے قریب دھماکہ ہو اہے۔  سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ کے قریب دھماکے  کے  نتیجے میں 2 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

زخمیوں کو  طبی امداد کی فراہمی کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے دھماکے کی نوعیت کا تعین کرنے میں مصروف ہیں۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی فورسز اور ریسکیو کا عملہ جائے وقوع پر پہنچ گیا ہے اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔

مصنف کے بارے میں