بارشوں کے باعث حب ڈیم بھر گیا، سپیل ویز سے پانی کا اخراج شروع

02:03 PM, 1 Sep, 2024

نیوویب ڈیسک

کراچی: بارشوں کے باعث حب ڈیم بھر گیا، سپیل ویز سے پانی کا اخراج شروع  ہوگیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے کہا کہ مال مویشی کو بروقت محفوظ مقام پر منتقل کر لیا جائے، ندی نالوں اور پلوں کی سخت مانیٹرنگ جاری رکھی جائے گی۔

کراچی لسبیلہ اور حب کے لیے 3 سال تک کی ضرورت کا پانی جمع ہو گیا، ڈیم میں قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 6 لاکھ 46 ہزار ایکڑ فٹ تک پہنچ گیا ہے۔

واپڈا کے مطابق کراچی اور حب لسبیلہ کی پانی کی ضروریات پورا کرنے کے لئے 3 سال تک پانی فراہم کیا جا سکتا ہے، بارشوں کے باعث حب ڈیم آج صبح مکمل طور پر بھر گیا ہے، ڈیم میں پانی کی سطح 339 فٹ تک ہے، ڈیم میں قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 6 لاکھ 46 ہزار ایکڑ فٹ ہے، اضافی پانی کا اسپل وے کے ذریعے محفوظ طریقے سے زیریں جانب اخراج جاری ہے۔

دوسری جانب راول ڈیم میں پانی کے ذخائر کی سطح 1752 فٹ تک پہنچ گئی، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے راول ڈیم کے سپل ویز کھولنے کا فیصلہ کرلیا گیا جبکہ راول ڈیم کے سپل ویز آج شام 4 بجے کھولے جائیں گے۔

مزیدخبریں