خیبرپختونخوا میں منکی پاکس کا ایک اور کیس سامنے آگیا، مجموعی  تعداد 4 ہوگئی

 خیبرپختونخوا میں منکی پاکس کا ایک اور کیس سامنے آگیا، مجموعی  تعداد 4 ہوگئی

پشاور:  خیبرپختونخوا میں منکی پاکس کا ایک اور کیس سامنے آگیا ہے جس کے بعد صوبے میں منکی پاکس کیسز کی مجموعی  تعداد 4 ہوگئی ہے۔

 
ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ خیبر پختونخوا ڈاکٹر ارشاد علی کے مطابق خیبرپختونخوا میں منکی پاکس کا ایک اور کیس رپورٹ ہواہے جس میں بیرون ملک سے آنے والے 47 سالہ مریض میں منکی پاکس کی تصدیق ہوئی ہے۔

پشاور ایئرپورٹ پر میڈیکل ٹیم نے اسکریننگ کے دوران علامات ظاہر ہونے پر مریض کو پولیس سروسز اسپتال منتقل کیا۔ڈاکٹر ارشاد علی کا کہنا ہے کہ ریپڈ ریسپانس ٹیم نے مریض سے پولیس اسپتال میں زخم سے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے۔ پبلک ہیلتھ ریفرنس لیبارٹری نے مریض میں ایم پاکس کی تصدیق کردی ہے۔

ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ خیبر پختونخوا نے مزید بتایا کہ مریض کی حالت بہتر ہے اور اس وقت وہ ہسپتال میں زیرعلاج ہے، مریض کا تعلق پشاور سے ہے۔اس کے علاوہ ابھی تک کوئی بھی لوکل کیس رپورٹ نہیں ہوا، منکی پاکس کیلئے سرویلنس اور رسپانس کا مربوط نظام تشکیل دیا ہے۔

مصنف کے بارے میں