ایشن چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے پاکستان ہاکی ٹیم کو اُدھار ایئرٹکٹس لینی پڑگئیں

 ایشن چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے پاکستان ہاکی ٹیم کو اُدھار ایئرٹکٹس لینی پڑگئیں

لاہور :چین میں شروع ہونے والی ایشن چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے پاکستان ہاکی ٹیم اُدھار ایئرکٹس لے کر روانہ ہوگئی ہے۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن ک(پی ایچ ایف )کے صدر طارق بگٹی کے مطابق پاکستان کی ہاکی ٹیم کو چین میں ہونے والی ایشین چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے لیے فنڈز کی کمی کا سامنا تھا جس کی وجہ سے انہیں کریڈٹ پر ٹکٹیں خریدنی پڑیں ہیں۔                                                                               

                                                         

طارق بگٹی کا کہنا تھا کہ ایسا پہلی بار نہیں ہوا کہ ٹیم کے پاس بیرون ملک جانے کے لیے فنڈز نہ ہوں اور ان کی ادائیگی بعد میں کی گئی ہو۔

خیال رہے کہ چین میں ہونے والی ایشین چیمپئن شپ 8 ستمبر سے 17 ستمبر تک شیڈول ہے جس میں پاکستان، انڈیا اور میزبان چین سمیت ایشیا کی 6 ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پیرس میں ہونے والے اولمپکس 2024 میں پاکستان ہاکی ٹیم کوالیفائی نہیں کر پائی تھی۔

مصنف کے بارے میں