میرانشاہ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن ، میجر عامر عزیز اور سپاہی محمد عارف شہید

11:47 PM, 1 Sep, 2023

نیوویب ڈیسک

میران شاہ:سیکورٹی  فورسزنے  میران شاہ میں آپریشن کیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں دہشتگردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتےہوئے 2 اہلکارشہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  سیکورٹی  فورسزنے  میران شاہ میں آپریشن کیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں میجر عامر عزیز اور سپاہی محمد عارف شہید ہوگئے ۔

آپریشن کے دوران فائرنگ سے ایک دہشتگرد ہلاک ،ایک زخمی ہوا۔آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں ممکنہ دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے آپریشن جاری ہے۔

مزیدخبریں