موجودہ حالات میں الیکشن کی تاریخ دینے کااختیار الیکشن کمیشن کا ہے، صدر کی طرف سے الیکشن کی تاریخ دینے پر معاملہ لمبا ہوسکتا ہے: فیصل کریم کنڈی

10:22 PM, 1 Sep, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: پی پی پی رہنما فیصل کریم کنڈی کاکہنا ہےکہ موجودہ حالات میں الیکشن کی تاریخ دینے کااختیار الیکشن کمیشن کا ہے۔پی پی رہنما نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ موجودہ حالات میں الیکشن کی تاریخ دینے کااختیار الیکشن کمیشن کا ہے۔ 

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ نہیں معلوم سیاسی جماعتیں ا لیکشن سے کیوں بھاگنا چاہتی ہیں۔ان کاکہنا تھا کہ  الیکشن کمیشن کی طرف سے حلقہ بندیوں کی نئی تاریخ پر فیصلہ پارٹی کرے گی۔انہوں نے کہاکہ صدر کی طرف سے الیکشن کی تاریخ دینے پر معاملہ لمبا ہوسکتا ہے۔ 

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نئی حلقہ بندیوں کا دورانیہ کم کر دیاہے اور الیکشن کمیشن نے نئی حلقہ بندیوں کا عمل 30 نومبر تک مکمل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کی مشاورت اور فیڈ بیک کے بعد حلقہ بندیوں کے دورانیے کو کم کر دیا ہے۔اب حلقہ بندیوں کی اشاعت 30 نومبر کو ہوگی، حلقہ بندیوں کے دورانیے کو کم کرنےکا مقصد جلد الیکشن ممکن بنانا ہے، حلقہ بندیوں کی تاریخ کو مدنظر رکھتے ہوئے الیکشن شیڈول کا اعلان بھی کردیاجائےگا۔

مزیدخبریں