تیراہ: تیراہ میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ میں صوبیدار شہید ہوگیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد بھی ہلاک ہوگیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق خیبر کے علاقے تیراہ میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ ہوئی۔
فائرنگ کے تبادلے میں ایک جوان شہید اوردہشت گرد ماراگیا ۔ حوالدار منتظر شاہ کا تعلق صوابی سے ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد سکیورٹی فورسز اور بے گناہ شہریوں کے خلاف متعدد دہشت گردی کے واقعات میں ملوث تھا۔ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔